دنیا

داعش نے بھارت میں صوبے ‘”ولایت ہند”کے قیام کا اعلان کردیا

عمق کی طرف سے جاری بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ گزشتہ دنوں مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں واقع قصبے امشی پورا میں ہونے والے مسلح تصادم میں بھارتی فوج کوبھاری جانی نقصان بھی ہوا

شیعیت نیوز: شام میں دہشتگردتنظیم داعش کی شکست کے بعد اس کے افغانستان میں قدم جمانے کی خبریں آ رہی تھیں لیکن اب اس کی طرف سے بھارت میں اپنا ایک صوبہ قائم کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے جس پر دنیا میں ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق گزشتہ دنوں داعش کے دہشتگردوں اور بھارتی سکیورٹی فورسز کے درمیان مقبوضہ کشمیر میں ایک شدید جھڑپ ہوئی جس میں ایک شدت پسند ہلاک ہو گیا۔ اس مسلح تصادم کے چند دن بعد داعش کی طرف سے بھارت میں صوبے کے قیام کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

داعش، امریکا، اسرائیل و آل سعود کیا نیا کررہے ہیں ؟ سید حسن نصراللہ کا اہم خطاب، تفصیل پڑھیں

داعش کی نیوز ایجنسی ’عمق‘ کی طرف سے صوبے کے قیام کے اعلان میں بتایا گیا ہے کہ ”اس صوبے کا نام ’ولایتِ ہند‘ ہے۔“ عمق کی طرف سے جاری بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ گزشتہ دنوں مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں واقع قصبے امشی پورا میں ہونے والے مسلح تصادم میں بھارتی فوج کوبھاری جانی نقصان بھی ہوا۔

اس سے قبل بھارتی پولیس کی طرف سے بیان جاری کیا گیا تھا کہ شوپیاں میں شدت پسندوں کے ساتھ جھڑپ میں اشفاق احمد صوفی نامی شدت پسند مارا گیا ہے۔ ایس آئی ٹی ای انٹیل گروپ کی ڈائریکٹر ریٹا کیٹز کا کہنا ہے کہ ”دنیا داعش کے ایسے اعلانات سے صرف نظر کر سکتی ہے لیکن مقبوضہ کشمیر جیسے علاقے جہادیوں کے لیے دوبارہ منظم ہونے کی بہترین جگہ ہو سکتے ہیں۔ “

متعلقہ مضامین

Back to top button