اہم ترین خبریںپاکستان

لاپتہ افراد کے اہل خانہ کی دادرسی میں ناکام حکومت کا تحفہ، خانوادہ اسیران ملت جعفریہ کے خلاف مقدمہ درج

واضح رہے کہ گزشتہ دس روز سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی رہائش گاہ پر جاری یہ احتجاجی دھرنے پاکستان کی تاریخ پرامن ترین دھرنا ہے جس میں نہ ایک پتھر چلا اور نہ ہی کوئی گملہ ٹوٹا ہے ، حد تو یہ ہے کہ ریاستی اداروں کے ہاتھوں جبری طور پر گمشدہ افراد کی مائیں بہنیں اور بیٹیاں اب بھی ہاتھوں میں سبز ہلالی پرچم تھامے بیٹھی ہیں اور جن کے لبوں پر ایک ہی نعرہ ہے کہ پاکستان بنایا تھا اور پاکستان بچائیں گے ۔

شیعت نیوز: حکومت لاپتہ افراد کے اہل خانہ کی دادرسی تو کرنا سکی الٹا خانوادہ اسیران پر جھوٹا پرچہ کردیا، جبری گمشدہ شیعہ جوانوں کی بازیابی کے بجائے ان کے اہل خانہ کو بھی مجرم قراردے دیا گیا، تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کی مدعیت میں تھانہ بہادرآباد میں صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کی رہائش گاہ پر گزشتہ دس روز سےخانوادہ اسیران ملت جعفریہ کی جانب سے جاری پر امن احتجاجی دھرنے کو نقص امن کاباعث قرار دیتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے ظلم کی انتہا کرتے ہوئے ایف آئی آرنمبر 123/19میں دھرنے کے منتظمین راشد رضوی، صغیرعابد ، حسن رضا سہیل،صفدر شاہ سمیت 250صورت شناس افراد کے خلاف کو نامزدکیا گیا ہے۔

پولیس کی جانب سے 4نامزد اور ڈھائی سو سے تین سو صورت شناس شرکائے دھرنا کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 147،148،149،120B،121،121A، 341،427اور505 کے تحت مجموعہ ضابطہ فوجداری کے تحت جھوٹا مقدمہ درج کیا گیاہے ۔جس میں الزام عائد کیا گیاہے کہ دس روز سے جاری اس دھرنےمیں مسلح اور ڈنڈوں سے لیس افراد پائے گئے ہیں جو کہ علاقے میں ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ ٹریفک اورپیدل اشخاص کی آمد ورفت میں رکاوٹ کا باعث بننے ہوئے ہیں ۔پولیس نے ایف آئی آرمیں مزید الزام عائد کیاہے کہ دھرنے کے شرکاءحکومت ، ریاست ، مسلح افواج اور صدر مملکت کے خلاف نعرے بازی کررہے ہیں اور عوام کو ان کے خلاف اکسارہے ہیں ۔

واضح رہے کہ گزشتہ دس روز سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی رہائش گاہ پر جاری یہ احتجاجی دھرنے پاکستان کی تاریخ پرامن ترین دھرنا ہے جس میں نہ ایک پتھر چلا اور نہ ہی کوئی گملہ ٹوٹا ہے ، حد تو یہ ہے کہ ریاستی اداروں کے ہاتھوں جبری طور پر گمشدہ افراد کی مائیں بہنیں اور بیٹیاں اب بھی ہاتھوں میں سبز ہلالی پرچم تھامے بیٹھی ہیں اور جن کے لبوں پر ایک ہی نعرہ ہے کہ پاکستان بنایا تھا اور پاکستان بچائیں گے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button