تفتان بارڈ ر : زائرین سے لوٹ مار کا سلسلہ عروج پر ، انتظامیہ بھی ملوث
شیعیت نیوز: سوشل میڈیا پر تفتان بارڈر پر پھنسے زائرین نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں زائرین کو احتجاج کرتے دیکھائی دیا گیا ہے۔
اس ویڈیو میں ایک زائرہ خاتون نے انکشاف کیا ہے کہ بارڈر پر زائرین کو جان بوجھ کر روکا جاتا ہے، اور یہاں پریشان کرنے کی اصل وجہ پیسہ کی لوٹ مار ہے۔
تفصیلات کے مطابق خاتون کا کہنا تھا کہ زائرین کے کانوائے کو چلانے کےلئے انتظامیہ کو پیسے ملتے ہیں اسی لئے انتظامیہ کانوائے کو دوحصوں میں چلاتی ہے تاکہ انہیں مزید پیسہ ملتا رہے، لیکن اس طرح زائرین بارڈر پر خوار ہوجاتے ہیں۔
تفتان بارڈر پر حکومت کی جانب سے انتظامات میں بہتری سے زائرین کی آمد ورفت میں اضافہ
ان خاتون کا کہناتھا کہ دوسری وجہ یہاں موجود ہوٹلز اور دکانوں کے کاروبار کو بھی چمکانا ہے جہاں سے مہنگی اشیاء ملتی ہیں اور کئی کئی دن یہاں پھنسے ہوئے زائرین مہنگی اشیاء خریدنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔
انہوں نے اپیل کی ہے کہ زائراین کے ساتھ ہونے والی اس زیادتی کو فوری طور پر روکوایا جائے۔







