پاکستان

علامہ طالب جوہری کی سربراہی میں میٹنگ، 12 جوان بازیاب

کل تک سارے لاپتہ افراد بازیاب نہیں ہوئے تو گورنر ہاوس میں دھرنا دوں گا، علامہ طالب جوہری

شیعیت نیوز: شیعہ لاپتہ عزاداروں کی بازیابی کے حوالے سے احتجاجی دھرنے کو پانچ روز گذر گئے ہیان پانچ دنوں میں پیش رفت سامنے آئی ہیں اور ابتک 12 جوان رہا کردیئے گئے ہیں۔

تفصیلا ت کے مطابق گذشتہ رات علامہ طالب جوہر کے گھر پر پولیس انتظامیہ اور شیعہ لاپتہ افراد ریلیز کمیٹی کے اراکین راشد رضوی ، حسن رضا سہیل کے درمیان اہم میٹنگ ہوئی جس میں تنظیم عزاداری کے ایس ایم نقی بھی موجود تھے ،۔

اس میٹنگ کے راشد رضوی نے دھرنے میں اعلان کیا کہ حکومتی اور ریاستی اداروں نے 5 دن کے دھرنے کے بعد جبری طور پر لاپتہ 12 شیعہ جوانوں کو رہا کردیا۔

جن میں مصور کاظمی ،وقار ابن محمد جعفر،عمرا ن، علمدار زیدی ، محمد عباس ، مطلوب موسوی (جنگ اخبار)، اجلا ل ، مہتشم ، منور حسین نقوی ،کامران ،ذاکر اورمبشر علی (اب تک نیوز)شامل ہیں۔

کراچی دھرنے سے ابھی یہ خبر آئی ہے۔ بقلم علامہ محمد امین شہیدی

یہ وہ تمام افراد ہیں جنہیں حالیہ دنوں ہی سی ٹی ڈی کی جانب سے گرفتار کیا گیا تھا،تاہم ابھی وہ لاپتہ افراد بازیاب نہیں ہوئے ہیں جو کئی سالوں سے لاپتہ ہیں ۔

اس موقع پر راشد رضوی کا کہنا تھا کہ آخری لاپتہ فرد کی بازیابی تک احتجاج جاری رہے اور ہم دھرنا ختم نہیں کریں گے۔

انہوں نے خطاب کے دوران اعلان کیا کہ علامہ طالب جوہر ی نے بھی حکومتی و ریاستی اداروں کو کل تک تمام شیعہ لاپتہ افراد کو رہا کرنے کا وقت دیا ہے بدصورت دیگر علامہ طالب جوہری گورنر ہاوس پر دھرنا دیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button