پاکستان

ریاستی ظلم وجبر کے خلاف گلگت بلتستان میں احتجاجاًگرفتاریاں پیش کرنے کا اعلان

تحریک حمایت مظلومین گلگت بلتستان کے چیئرمین شیخ نیئرعباس مصطفوی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا

شیعیت نیوز: سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کی روشنی میں گلگت بلتستان کے عوام کو تمام تر بنیادی ،انسانی حقوق کی فراہمی تک احتجاج جاری رہیگا ۔ سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان کے چیف جسٹس کی تقرری جوڈیشل کمیشن کے ذریعے میرٹ پر کی جائے ۔ چیف الیکشن کمشنر کو میرٹ پر تقررکیا جائے ۔

تحریک حمایت مظلومین گلگت بلتستان کے چیئرمین شیخ نیئرعباس مصطفوی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا ۔ ستر سالوں سے اس خطے کے عوام اپنے بنیادی حقوق سے محروم چلے آرہے ہیں اور آئے روز ایک نیا ڈرامہ رچایاجارہا ہے ۔ سپریم کورٹ پاکستان کے حالیہ فیصلے کے مطابق جب تک مکمل حقوق نہیں دیئے جاتے چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں محب وطن افراد کو جبری طور پر لاپتہ کیا جاتا ہے اور ان غریب خاندانوں کا کوئی پرسان حال نہیں ۔ سانحہ 13 اکتوبر 2005 میں دو خواتین سمیت سات افراد کو گولیوں سے بھون دیا گا جن کی ایف آئی آ ر تک درج نہیں ہوئی ۔ گلگت بلتستان کی حدود میں تجاوزات کیا جارہاہے اور دیامر کے جنگلات پر غیر مقامی افراد کو قبضہ دینے کی سازش کی جارہی ہے ۔ خالصہ سرکار کے نام پر عوامی کی ملکیتی زمینوں پر قبضے جمائے جارہے ہیں اور گلگت بلتستان کے قدرتی وسائل کو غیر مقامیوں کو بندربانٹ جاری ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : متنازعہ چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی چیلنج کرنے کا جرم ، اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی کیپٹن (ر)شفیع گرفتار

انہوں نے مزیدکہاکہ گزشتہ دنوں قائد حزب اختلاف کیپٹن محمد شفیع کو بلاجواز گرفتار کرکے مناور جیل بھیج دیا گیا نیز سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا گیا جو کہ صرف سپیکر کی توہین نہیں بلکہ پورے گلگت بلتستان کے عوام کی توہین ہے ۔ ان تمام معروضی حالات کے تناظر میں تحریک حمایت مظلومین کے تحت مرحلہ وار احتجا جی گرفتاریاں پیش کی جائینگی اور اس تحریک کوپورے گلگت بلتستان کی سطح تک پھیلائے جائیگا اور چارٹرڈ آف ڈیمانڈ پر عمل درآمد تک تحریک جاری رہے گی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button