پاکستان

خانوادہ اسیران ملت جعفریہ کے دھرنے کی حمایت میں ایم ڈبلیوایم 3مئی کو ملک گیریوم احتجاج منائے گی، علامہ راجہ ناصرعباس

شیعت نیوز: علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر خانوادہ اسیران ملت جعفریہ کےمطالبات کی حمایت میں جمعہ 3مئی کو مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملک گیر یوم احتجاج منائے گی ۔

ترجمان ایم ڈبلیوایم نے میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کہاکہ کراچی دھرنے میں سراپا احتجاج ملت کی مائیں ، بہنوں ، بیٹیوں اور بزرگوں کہ مطالبات کی حمایت کرتے ہیں اور پہلے مرحلے پرانکے دھرنے و مطالبات کی حمایت کے لئے بروز جمعہ 3مئی کو ملک گیر یوم احتجاج منائے جائے گا ۔

ترجمان ایم ڈبلیوایم نے کہاکہ حکمران لاپتہ افراد کے مظلوم خانوادوں کہ مطالبات سنیں اور انکے پیاروں کی فوری بازیابی کو یقینی بنائیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button