متنازعہ چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی چیلنج کرنے کا جرم ، اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی کیپٹن (ر)شفیع گرفتار
یاد رہے کہ کیپٹن شفیع موجودہ حکومت کی نااہلیوں اور بدانتظامیوں کے خلاف ببانگ دہل بات کرتے ہیں حالیہ دنوں انہوں نے گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں سرحدی تنازع پر عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا اعلان کیا تھا جبکہ اپنے خلاف گرفتاری کا حکم جاری کرنے والےانسداددہشت گردی عدالت کے جج راجہ شہباز کی متنازعہ طور پر بحیثیت چیف الیکشن کمشنر تعیناتی کی بھی مذمت کی تھی۔

شیعت نیوز: اسلامی تحریک پاکستان کے رہنما اوراپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان کیپٹن ریٹائرڈ محمد شفیع گرفتار۔ تھانہ منور منتقل، اپوزیشن لیڈر کو انسداد دہشت گردی عدالت سے ضمانت منسوخ ہونے پر گرفتار کیا گیا ہے۔
اپوزیشن لیڈر پر 2016 میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہوا تھا۔اپوزیشن لیڈر عدالتی حکم کے باوجود پیش نہیں ہورہے تھے۔آج جب عدالت میں پیش ہوئے تو انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجا شہباز نے ان کی ضمانت منسوخ کر دی۔
ضمانت منسوخ ہونے کے بعد پولیس نے اپوزیشن لیڈر کو گرفتار کر کے منور جیل منتقل کر دیا۔کیپٹن ریٹائرڈ محمد شفیع کا تعلق گلگت کے حلقہ 3 سے ہے۔ اپوزیشن لیڈر تحریک اسلامی پاکستان کی طرف سے ٹیکنوکریٹ کی سیٹ پر گلگت بلتستان اسمبلی کے ممبر منتخب ہوئے تھے۔
یاد رہے کہ کیپٹن شفیع موجودہ حکومت کی نااہلیوں اور بدانتظامیوں کے خلاف ببانگ دہل بات کرتے ہیں حالیہ دنوں انہوں نے گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں سرحدی تنازع پر عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا اعلان کیا تھا جبکہ اپنے خلاف گرفتاری کا حکم جاری کرنے والےانسداددہشت گردی عدالت کے جج راجہ شہباز کی متنازعہ طور پر بحیثیت چیف الیکشن کمشنر تعیناتی کی بھی مذمت کی تھی۔
اسی ممکنہ چیف الیکشن کمشنرراجہ شہباز نے جوکہ انسداددہشتگردی عدالت کا جج بھی ہے نے گزشتہ سال سیلاب متاثرین کو ریلیف کے سامان تقسیم کےدوران اوشکھنداس میں اپوزیشن لیڈر شفیع خان اور مجسٹریٹ کے درمیان ہونے والے جھگڑےکی بنیاد پر انسداد دہشت گردی کی عدالت میں زیر سماعت مقدمے کے دوران آج انسداد دہشتگردی عدالت گلگت نے اپوزیشن لیڈر کو جوڈیشل کرکے مناور جیل بجھوادیا ھے۔