پاکستان

سربرا ہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس نے شیعہ گمشدگان کے اہل خانہ کےدھرنے کی حمایت کا اعلان کردیا

شعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کہاہے کہ کراچی میں جاری شیعہ گمشدگان کے اہل خانہ کےدھرنے کی حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان اور ریاستی ادارے خانوادہ اسیران کہ جذبات و احساسات کا خیال رکھتے ہوئے ان گمشدہ پاکستانیوں کی فوری بازیابی کو یقینی بنائیں ۔ ایسی صورتحال پیدا نہ کریں کہ لوگ ریاست و حکمرانوں سے مایوس ہوجائیں ۔ جو ملزم ہیں انکو عدالتوں میں پیش کیاجائے اور بیگناہوں کی فوری بازیابی کو یقینی بنایا جائے ۔

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کراچی کے تمام مومنین ومومنات سے گذارش کی کہ وہ اس احتجاجی دھرنے میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں اور اپنے اہل خانہ کے ہمراہ شریک ہوکرخانوادہ اسیران ملت کے عزم وحوصلے میں اضافے کا سبب بنیں جوکہ اپنے عزیزوں اور پیاروں کی جبری گمشدگیوں کے بعد اس انتہائی اقدام پر مجبور ہوئے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button