جبری گمشدہ شیعہ افراد کے ورثاء کی آواز ایوانوں تک پہنچائیں گے
شیعیت نیوز: حکمراں جماعت پی ٹی آئی کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے کراچی میں جبری گمشدہ شیعہ افراد کے ورثاء کے احتجاجی دھرنے میں مظاہرین کے مطالبات سنے، ایوان میں آواز اٹھانے کی یقین دہانی
حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما فردوس شمیم نقوی نے صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کی کراچی رہائشگاہ کے باہر احتجاجی دھرنا کے منتظمین سے ملاقات کرکے یقین دلایا کہ وہ جبری گمشدہ شیعہ افراد کے ورثاء کی آواز ایوانوں تک پہنچائیں گے.
یاد رہے کہ فردس شمیم کی جماعت پی ٹی آئی ملک کی حکمراں جماعت ہے جبکہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی بھی بنیادی طور پی ٹی آئی سے تعلق رکھتے ہیں. البتہ صوبہ سندھ میں پی ٹی آئی حزب اختلاف کی جماعت ہے اور فردوس شمیم سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ہیں.
انہوں نے کہا کہ وہ شیعہ مسنگ پرسنز کے متاثرہ خانوادوں کا پیغام آگے پہنچائیں گے. انکا کہنا تھا کہ ظالم کا تعلق کسی سے بھی ہو، اس کو پکڑنا چاہئیے، جس نے ظلم کیا اسکو جواب دینا ہوگا.
انکی تقریر کے دوران جبری گم کردہ افراد کے ورثاء نے مطالبہ کیا کہ انکے جائز مطالبے پر فوری ایکشن لے کر جبری گم کردہ بے قصور شیعہ شہریوں کو فوری رہا کیا جائے. ان سے سوال کیا گیا کہ صدر مملکت کب آئیں گے.
صدر علوی کی کراچی رہائشگاہ کو صدارتی کیمپ آفس کا درجہ بھی حاصل ہے
یہ بھی پڑھیں
آئی ایس او نے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے جاری دھرنے کی حمایت کردی
شیعہ جبری گمشدگان کے لواحقین کا صدارتی کیمپ آفس کراچی پر دھرنا، بازیابی تک نہ اٹھنے کا فیصلہ
میں شیعہ لاپتہ افراد کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑا ہوں، فاروق ستار
.







