پاکستان

عدالت نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق پیش رفت رپورٹ بھی طلب کرلی

شیعیت نیوز: سندھ ہائی کورٹ نے 40سے زائد لاپتہ افراد کی عدم بازیابی سے متعلق درخواستوں پر22مئی تک سندھ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق پیش رفت رپورٹ بھی طلب کرلی۔

جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو اور جسٹس کے کے آغا پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

عدالت میں لاپتہ شہریوں کے اہلخانہ اپنے پیاروں کے لئے دہائیاں دیتے رہے۔

عدالت نے پولیس حکام سے مکالمے میں کہا کہ کاغذی کارروائی کے علاوہ بھی لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے کام کریں۔ لاپتاافراد کے معاملے پر تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے آپس میں رابطے کو مضبوط بنائیں۔

شیعہ لاپتہ افراد کے اہل خانہ پر مشتمل فورم سے اپنے پیاروں کی بازیابی کے لئے بڑی موومنٹ چلانے کا اعلان کردیا ہے

واضح رہے کہ مکتب جعفریہ کے سیکڑوں جوان ، علماء اور اسکالر بھی کئی عرصہ سے لاپتہ ہیں جنکی بازیابی کے لئے عدالت میں پٹیشن لگائی ہوئی ہیں ، دوسری جانب شیعہ لاپتہ افراد کے اہل خانہ پر مشتمل فورم سے اپنے پیاروں کی بازیابی کے لئے بڑی موومنٹ چلانے کا اعلان کردیا ہے۔

شیعہ قوم کا دیرانہ ہی مطالبہ ہے کہ لاپتہ افراد کو عدالت میں پیش کیا جائے اور اگر جرم ثابت ہوتا ہے کہ تو انہیں سزا دی جائے، لاپتہ کردینا مسئلہ کا حل نہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button