کوئٹہ : دہشتگردی کے خلاف دھرنا تیسرے روز میں داخل، پاکستانی میڈیا پر خاموشی طاری

شیعیت نیوز: کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں دھماکے اور اس میں 20افراد کی شہادت کے خلاف ہزارہ برادری کا دھرنا تیسرے روز میں داخل ہو گیا ہے۔ بلوچستان اور کوئٹہ میں شدید بارشوں کے باوجود ہزارہ برادری کے افراد دھرنا ختم کرنے پر راضی نہیں جہاں متاثرہ خاندانوں کا مطالبہ ہے کہ وفاقی حکومت نیشنل ایکشن پلان پر موثر طریقے سے عملدرآمد اور شدت پسند تنظیموں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائے۔ مظاہرین اور مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں نے صوبائی دارلحکومت کو مرکزی ہائی وے سے ملانے والے مغربی بائی پاس کو ٹائر جلا کر اور رکاوٹیں لگا کر بند کر دیا اور علاقے میں کیمپ لگا دیا ہے۔ ہزار گنجی میں جمعہ کو ہونے والے خودکش دھماکے میں ہزار برادری کے 7 افراد سمیت کم از کم 20افراد جاں بحق اور 48زخمی ہو گئے تھے۔دھماکے کی ذمہ داری عالمی شدت پسند تکفیری جماعت داعش نے قبول کی ہے۔
دوسری جانب دھرنا تیسرے روز میں داخل ہو گیا ہے لیکن حکومت اور میڈیا پر مکمل خاموشی طاری ہے۔