پاکستان

شیعہ ہزارہ قوم کو تحفظ کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کوئٹہ میں احتجاجی دھرنا دوسرے بھی جاری

شیعیت نیوز: کوئٹہ میں ہزار گنجی واقعے کیخلاف ہزارہ برادری کا احتجاج جاری ہے، مظاہرین کا کہنا ہے حکومت ہزارہ برادری کو تحفظ فراہم کرے۔ ہزار گنجی خودکش دھماکے کے خلاف ہزارہ قبائل نے مغربی بائی پاس روڈ پر دھرنا دیدیا، احتجاج میں خواتین اور بچے بھی شریک ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ حکومت ایک بار پھر عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے، ہزارہ برادری گذشتہ 20 سالوں سے مسلسل دہشتگردی کا نشانہ بن رہی ہے۔

3 ہزار سے زائد افراد دہشتگردی کے واقعات میں لقمۂ اجل بن چکے ہیں اور 5 ہزار سے زائد معذور یا زخمی ہو چکے ہیں۔ مظاہرین نے مزید کہا کہ ہمارے بچے محفوظ ہیں اور نہ ہی بڑے، خواتین اور بزرگوں کو بھی نہیں بخشا جاتا، ہمیں صرف اپنی آبادی والے علاقوں تک محدود کردیا گیا ہے، ہم کالج جا سکتے ہیں اور نہ ہی خریداری کیلئے بازار، ہم صرف جینے کا حق مانگتے ہیں، ہزارہ برادری سے اظہار یکجہتی کیلئے سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بھی دھرنے میں شرکت کی۔ مظاہرین کا کہنا ہے مطالبات کے حل تک دھرنا جاری رہے گا۔

 
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سکیورٹی پر خاص توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ یہ واقعہ ایک الارمنگ ہے، ضروری ہے کہ سب سے پہلے کوئٹہ میں سیف سٹی پروجیکٹ کو مکمل کیا جائے، تاکہ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے دہشتگردوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جا سکے اور بروقت ان سے نمٹا جاسکے۔ دوسری جانب پاک افغان سرحد پر بھی سکیورٹی کے مضبوط انتظامات کئے جائیں تاکہ دہشت گرد سرحد پار کرکے تخریب کاری کرنے کی غرض سے داخل نہ ہوسکیں۔ یاد رہے کہ کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں دھماکے کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق اور 40 زخمی ہوگئے تھے، جن میں بچے اور سکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button