پاکستان

شیعہ نوجوانوں کی جبری گمشدیوں کی مذمت کرتے ہیں ، انہیں قانون کے کٹہرے میں لایاجائے، علامہ ناظرتقوی

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر اور متحدہ مجلس عمل سندھ کے جنرل سیکریٹری علامہ سید ناظر عباس تقوی نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ کراچی شہر میں شیعہ نوجوانوں کی جبری گمشدگی پرقوم میں انتہائی تشویش پائی جاتی ہے ہم اس عمل کی مذمت کرتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی مجرم ہے تو اس کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے  جو کہ آئینی و دستوری طریقہ ہے

علامہ سید ناظر عباس تقوی کا کہنا تھا کہ ان کے اس سلسلے میں رابطے جاری ہیں اور مثبت اقدامات کی توقع ہے اس طرح کسی شہری کو گمشدہ کرنا قانون کے خلاف ہے اس ملک میں قانون و آئین موجود ہے جس کے تحت کاروائی عمل میں لائی جانی چاہئے اگر کوئی مجرم ہے تو اس کو قانون سزا دے گا اس طرح نوجوانوں کی گمشدگی سے قوم میں تشویش کی لہر ہے جو کہ درست نہیں انہوں نے کہا کہ وہ مسلسل اداروں سے رابطے میں ہیں اور وہ توقع رکھتے ہیں کہ قانون اس سلسلے میں حرکت میں آئے گا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button