دنیا

اقوام متحدہ ایران کی ہر قسم کی مدد کرنے کے لئے آمادہ ہے: انٹونیو گوٹرش

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے انسان دوستانہ امداد کو ہر قسم کی پابندیوں سے مستثنی رکھنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ ایران کی ہر قسم کی مدد کرنے کے لئے آمادہ ہے۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے دفتر کی انچارج محترمہ ماریا ویوٹی نے اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ موجودہ سخت شرائط میں ایران کی ہر قسم کی مدد کرنے کے لئے آمادہ ہے۔

ایرانی سفیر نے بھی اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے ہمدردانہ پیغام پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور بین الاقوامی امداد کو قبول کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امداد فراہم کرنے والے ایران کے ادارے ہلال احمر پر بھی پابندی عائد کردی ہے جس کی وجہ سے امداد رسانی کے کام میں کافی مشکلات کا سامنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button