پاکستان

وفاقی حکومت کا لاپتہ افراد سے متعلق ٹریول ہسٹری ڈیسک بنانے کا فیصلہ

شیعیت نیوز: وفاقی حکومت نے لاپتا افراد سے متعلق ٹریول ہسٹری ڈیسک بنانے کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے کراچی میں ڈیسک قائم کردیا، ٹریول ہسٹری ڈیسک کے قیام کا مقصد عدالتوں میں لاپتا افراد سے متعلق کیسز سے ہوگا۔ لاپتہ افراد کی بازیابی کے معاملے پرٹریول ہسٹری ڈیسک کے قیام کے بعد ایف آئی اے کی جانب سے آئی جی سندھ کو خط لکھ دیا گیا ۔ایف آئی اے کی جانب سے لکھے جانے والے خط میں کہا گیا ہے کہ ٹریول ہسٹری ڈیسک ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی کے دفتر میں قائم کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر سے شیعہ افراد بھی سیکڑوں کی تعداد میں لاپتہ ہیں جبکہ حالیہ ہفتہ ہی کئی جوان کراچی سے لاپتہ کیئے گئے ہیں، جس میں جنگ اخبار کے ایک رپورٹر مطلوب موسوسی سمیت دیگر افراد شامل ہیں۔A

متعلقہ مضامین

Back to top button