دنیا
کابل میں عید نوروز کی تقریب کے موقع پر راکٹوں کا حملہ 28 شہید و زخمی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں آج صبح کارتہ سخی کی زیارتگاہ اور دیگر علاقے میں عید نوروز کی تقریب کے موقع پر راکٹوں کے حملے میں 8 افراد شہید اور20 زخمی ہو گئے۔
ابھی تک کسی بھی گروہ نے راکٹی حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔