عراق

آیت اللہ العظمی سیستانی کی داعش کے بھیانک جرائم کی دستاویزات بنانے پر تاکید

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک)عراق کے دینی مرجع آیت اللہ العظمی سیستانی نے وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے سنگین اور بھیانک جرائم کی دستاویزات بنانے پر تاکید کی ہے۔ آیت اللہ العظمی سیستانی کے نمائندے عبدالمہدی کربلائی نے کربلائے معلی میں فوٹو گرافیک اور تصاویر کی پہلی نمائش کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آیت اللہ العظمی سیستانی نے داعش کے بھیانک جرائم کو علاقائی اور عالمی سطح پر نشر کرنے اور ان کے مجرمانہ اقدامات کی دستاویزات بنانے پر تاکید کی ہے۔

انھوں نے کہا کہ عراقی عوام ، عراق کی مسلح افواج کو ایمان کی بدولت داعش پر فتح حاصل ہوئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ عراقیوں نے داعش کے مقابلے میں صرف اپنے ملک کا ہی دفاع نہیں کیا بلکہ پورے خطے کو داعش سے بچآنے کی کوشش کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button