عراق

صدر روحانی کی نجف میں آیت اللہ سیستانی سے ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے بدھ کے روز عراق کے مذہبی شہر نجف اشرف میں حضرت آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی کے ساتھ ملاقات کی۔

اس ملاقات میں ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور عراق میں ایرانی سفیر ایرج مسجدی بھی صدر روحانی کے ہمراہ تھے۔ فریقین نے اس موقع پر مختلف امور اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

یاد رہے کہ صدر حسن روحانی نے گزشتہ روز اپنے اعلی سطح وفد کے ہمراہ کربلائے معلی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے روضہ امام حسین (ع) اور حضرت عباس (ع) کی زیارت کی۔ ایرانی صدر آج بروز بدھ نجف پہنچ گئے اور یہاں روضہ امیرالمومین حضرت علی علیہ السلام پر حاضری دی۔

ایرانی صدر کے دورہ عراق دوطرفہ تعلقات میں ایک سنگ میل ہے جبکہ اس موقع پر دونوں ممالک نے ایک تاریخی فیصلے کے تحت ایرانی اور عراقی شہریوں کے لئے ویزوں کی فیس کو ختم کردیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button