مشرق وسطی

خادمین حرمین کے جھرمٹ میں سشما سوراج کی آمد، شیخوں سے گلے ملتی نظر آئیں

شیعیت نیوز: جس تنظیم کے اجلاس میں بھارت کی وزیر خارجہ سشما سوراج نے شرکت کی ہے اسکا نام آرگنائزیشن آف اسلامک کانفرنس ہے ل، لیکن دراصل یہ آرگنائزیشن آف آل سعود بن گئی ہے ۔

اطلاعات کے مطابق او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ابوظہبی میں منعقد ہوا، اجلاس کی میزبانی متحدہ عرب امارات نے کی تھی، جس میں سعودی عرب کی ایماء پر بھارتی وزیر خارجہ کو اعزازی و خصوصی مہمان کے طور پر مدعو کیا گیا جس پر پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اجلاس کا اصولی طور پر بائیکاٹ کیا ہے۔

پاکستان کے علاوہ اطلاعات کے مطابق ایران، قطر اور ترکی کے وزرائے خارجہ نے اس اجلاس کو اہمیت نہیں دی۔

البتہ بھارتی وزیر خارجہ کو او آئی سی کے اجلاس میں کافی پروٹوکول دیا گیا، بھارت کی خاتون وزیر خارجہ خادمین حرمین کے ساتھ گلے ملتی نظرآئی جبکہ اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پر دہشتگردی کے سنگین الزامات بھی عائد کیئے گئے جس پر سارے اسلامی عرب ممالک خاموش تماشائی بنے رہے ۔

بین الاقوامی ماہرین کےئ مطابق اس وقت اسرائیل اسلامک آرگنائزیشن میں سراہیت کرچکا ہے، بھارت کی آمد بھی اسرائیل کی ایماء پر ہےجبکہ آل سعود صہیونیوں کے فرنٹ مین کا کرادار ادا کررہےہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button