پاکستان

شیعہ نسل کشی کا سلسلہ تاحال جاری، کوہاٹ میں شیعہ وکیل آصف حسین تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید

شیعیت نیوز: وطن عزیز پاکستان میں شیعہ نسل کشی کا سلسلہ تا حال نا رک سکا، صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع کوہاٹ میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد دفتر جاتے ہوئے شیعہ وکیل تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید کردیئے گئے،تفصیلات کے مطابق شیعہ وکیل آصف حسین کو تکفیری دہشت گردوں ان اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایاجب وہ نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد واپس اپنے دفتر جارہےتھے،واضح رہے کہ پاکستان میں گذشتہ 3دہائیوں میں ملت جعفریہ کے قابل ، متحرک اورفعال ڈاکٹرز، انجینئرز، وکلاء، علماءاور بیوروکریٹس کو نشانپ بناکر شہید کیا گیا، جب کے ٹارگٹ کلنگ کانشانہ بننے والے ان 20ہزار سے زائد شہداءکے قتل میں ملوث کالعدم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے دہشت گرد اب تک قانون کی گرفت سے آزاد دھندناتے پھر رہے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button