دنیا

برطانوی عوا م نے شام سے واپس آنے والے داعشی و داعشی دلہنوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کردیا

شیعیت نیوز:  داعش کے جنگجوئوں کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے بر طانوی فوجیوں کی مائوں نے وزیراعظم تھریسا مے کو خط لکھاہے جس میں وطن واپس آنے والے داعش کے جنگجوئوں اور لندن کی کمسن لڑکی شمیمہ بیگم سمیت جنگجوئوں کی دلہنوں کے خلاف سخت کارروائی کی حمایت کی ہے۔ 2015 میں برطانیہ سے داعش میں شمولیت کیلئے جانے والی شمیمہ بیگم کی جانب سے برطانیہ واپسی کی اجازت کیلئے لکھے گئے خط کے بعد بر طانوی فوجیوں کی مائوں نے وزیراعظم تھریسا مے کو یہ خط لکھاہے ، واضح رہے کہ وزیر داخلہ ساجد جاوید کی قیادت میں وزارت داخلہ کی ٹیم ایک نیا قانون تیار کررہی ہے جس کے تحت ججوں کو اپنا ذہن تبدیل کرلینے والے جہادیوں سمیت غداری کا مجرم پائے جانے والے کسی بھی فرد کوزیادہ سے زیادہ سزا دینے کا اختیار مل جائے گا۔ وزیر اعظم کے نام کھلے خط میں وطن کادفاع کرتے ہوئے جہادیوں کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے برطانوی فوجیوں کے والدین نے لکھا ہے کہ اس طرح کے قانون سے ہمارے بیٹوں کی عزت افزائی ہوگی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button