ایران

پاکستان کو یہ جان لینا چاہئیے کہ آل سعود کی حکومت پائیدار نہیں: رحیم صفوی

ایران کی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کے اعلی مشیر میجر جنرل سید یحیی رحیم صفوی نے کل اصفہان میں کہا کہ یورپ کے 16 تحقیقاتی اداروں نے دنیا 2030 کے نام سے موسوم دستاویزات میں کہا ہے کہ آل سعود کا 2030 تک نام و نشان نہیں رہے گا جبکہ ایران علاقے کے طاقتورترین ملک کی حیثیت سے ابھرے گا۔

انہوں نے زاہدان،خاش سپر ہائی وے کے شہداء کے جلوس جنازہ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ، اصفہان میں جلوس جنازہ میں عوام کی بھرپور شرکت کی وجہ سے دہشتگردی کی روک تھام کے حوالے سے بیان جاری کرنے پر مجبور ہوا۔

سنیچر کے روززاہدان،خاش سپر ہائی وے کے 27 شہداء کے جلوس جنازہ میں جس میں اصفہان کے ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور دہشتگردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے شہداء کے خون کا انتقام لینے کے فلک شگاف نعرے لگائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button