پاکستان

کاش عمران خان سعودی ولی عہد سے پاکستانی قیدیوں کی رہائی کی درخواست سے قبل پاکستان میں لاپتہ شہریوں کی بازیابی کا حکم دیتے

شیعیت نیوز: وزیر اعظم عمران خان کی درخواست پر سعودی عرب میں قید 2107پاکستانی رہاکردیئے گئے ہیں، عمران خان کا یہ اقدام انتہائی قابل ستائش ہےاور پاکستانی قوم اسے قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہےمگر کاش کہ عمران خان اس سے قبل پاکستان میں لاپتہ شہریوں کی بازیابی کابھی حکم نامہ جاری کردیتے،تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے گذشتہ روز سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے اعزازمیں دیئے گئے عشائیہ کے دوران خطاب کرتے ہوئےسعودی ولی عہد سے انتہائی مودبانہ اندازمیں درخواست کی کہ سعودی عرب کی جیلوں میں قید پاکستانی مزدوروں جن سے ہم بہت محبت کرتے ہیں،یہ مزدور اپنے اہل وعیال سے دور روزگار کے حصول کیلئے سعودیہ عرب گئے ہیں ، اس وقت دو ہزار سے پاکستانی محنت کش سعودی جیلوں میں قید ہیں انہیں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہاکیاجائے، انہوں نے سعودی ولی عہد سے اپیل کی کہ میرے پاکستانی مزدوروں کا خیال رکھیں یہ مجھے جان سے پیارے ہیں،اطلاعات کے مطابق سعودی حکومت نے سعودی جیلوں میں قید 2017پاکستانی قیدیوں کی فوری رہائی کے احکامات جاری کردیئے ہیں جنہیں کل ڈی پورٹ کرکے خصوصی پرواز کے ذریعے کراچی پہنچایا جائے گا۔

پاکستانی عوام سعودی ولی عہد کے سامنے بے سہارا پاکستانی قیدیوں کے مقدمہ پیش کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کرتےہیں البتہ یہاں ہزاروں ایسے پاکستانی بھی ہیں جن کے سینکڑوں پیارے کئی سالوں اور مہینوں سے اسی سرزمین پاکستان پر مذہب و مسلک کی بنیاد پر لاپتہ کئے گئے ہیں جن کا آج تک کوئی اتا پتا نہیں کہ وہ زندہ بھی ہیں یا ماردیئے گئے ہیں ، کتنا ہی اچھا ہوتا کہ وزیر اعظم پاکستان سعودی ولی عہد سے پاکستانی قیدیوں کی رہائی کی درخواست کرنے سے قبل پاکستان میں لاپتہ شہریوں کی فوری بازیابی کا حکم بھی جاری کرتے ۔

واضح رہے کہ عمران خان نے وزیر اعظم بننے سے قبل بارہا اپنے انٹریوز میں یہ کہاتھاکہ لاپتہ افراد پاکستان کے شہری ہیں ،کسی بھی پاکستانی شہری کو لاپتہ کرنا غیر قانونی اقدم ہے،اگر پاکستان تحریک انصاف کی حکومت قائم ہوئی کوئی بھی شہری ایک دن سے زیادہ لاپتہ نہیں رہے گا، ہم وزیر اعظم عمران خان صاحب کو ان کےبھولے ہوئے پرانے دعدوں میں سے ایک یہ وعدہ بھی یاد دلاتے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button