پاکستان

وزارت داخلہ کا ملت جعفریہ کے خلاف فرقہ وارانہ نوٹیفیکیشن ، شدید احتجاج جاری

شیعیت نیوز: محمد بن سلمان کی پاکستان آمد پر ہر طقبہ فکر مختلف انداز سے احتجاج کررہا ہے کیونکہ محمد بن سلمان کو یمن جنگ میں معصوم بچوں کے قتل کا ذمہ دار سمجھا جاتا ہے لیکن حکومت پاکستان کی وزارت داخلہ جو وزیر اعظم عمران خان کے زیر قیادت ہے کی جانب سے ایک ایسا نوٹیفیکشن جاری کیا گیا ہے جس نے ملت جعفریہ میں شدید تشویش پیدا کردی ہے۔

سوشل میڈیا پر بہت تیزی سے اس نوٹیفیکشن پر تنقید کی جارہی ہے ، کیونکہ اس نوٹیفیکیشن میں اعلانیہ محمد بن سلمان کی آمد پر شیعہ کمینوٹی کو فوکس کرکے لکھا گیا ہے کہ وہ بن سلمان جو وی وی آئی پی ریاست پاکستان کا مہمان ہے کے مخالف ہیں اور احتجاج کررہے ہیں۔

شیعہ کمیونٹی کا نام لکھ کر تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے پاکستان میں شیعہ مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلا نے کا حکم حکومتی سطح پر فرقہ واریت اور شیعہ سنی ڈویژن پیدا کرنے کی سازش ہے جسکی شدید مذمت کی جانی چاہی۔

واضح رہے کہ بن سلمان کی آمد پر پاکستان کے شیعہ و سنی اور دیگر سول سوسائٹی کے حلقہ بھی اپنے طور پر احتجاج کررہےہیں، البتہ ایک فرقے کا نام لکھ کر وزارت داخلہ نے بدنیتی کا ثبوت دیا ہے جس پر ملت جعفریہ کو شدید تحفظات ہیں۔

No photo description available. 

متعلقہ مضامین

Back to top button