پاکستان

کراچی: بلدیہ جنوبی کی جانب سے انقلاب اسلامی کی سالگرہ پر شاہرائے فیصل پر بینرآویزاں

شیعیت نیوز: کراچی میں بلدیہ جنوبی کی جانب سے انقلاب اسلامی کی 40 وین سالگرہ کی مناسبت سے پاک ایران دوستی و خیر سگالی کی نیت سے بینر آویزان کیئے گئے ہیں۔

شیعیت نیو ز کے مطابق کراچی بین الاقوامی ایئرپورٹ کے نزدیک مین شاہر ائے فیصل پر سرکاری محکمہ بلدیہ جنوبی کی جانب سے انقلاب اسلامی کی سالگرہ پر مبارک باد اور خیر سگالی کے بینر لگائے گئے ہیں، بینر پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای ، بانی انقلاب اسلامی امام خمینی اور قائدہ اعظم محمد علی جناح و علامہ اقبال کی تصاویر واضح طور پر نمایاں ہیں جبکہ بینر پر پاک ایران دوستی اور خیر سگالی کا پیغام لکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 11 فروری کے روز انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ دنیا بھر میں منائی جاتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button