پاکستان

سکیورٹی فورسز کا جنوبی وزیرستان اور بلوچستان کے سرحدی علاقےمیں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 3تکفیری دہشت گرد ہلاک

شیعیت نیوز: سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوامیں آپریشن ردالفساد کے تحت کئے گئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی ناکام بنا دی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن جنوبی وزیرستان اور بلوچستان کے سرحدی علاقے گل کچ میں کالعدم تکفیری جماعت تحریک طالبان، لشکر جھنگوی کےدہشت گردوں کے ایک خفیہ ٹھکانے پر کیا گیا۔ فورسز کو دیکھ کر خفیہ ٹھکانے میں موجود دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی اور قریبی پہاڑیوں میں فرار ہوگئے۔ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا پیچھا کیا اور فائرنگ کے شدید تبادلے میں تمام 3 خطرناک تکفیری دہشت گرد مارے گئے۔ اس کارروائی میں سمال مشین گنیں، ہینڈ گرنیڈز، مواصلاتی آلات اور مقامی کرنسی برآمد کی گئی۔ مارے گئے دہشت گردوں سے شناختی کارڈرز کے علاوہ تحریک طالبان پاکستان کے کارڈز بھی ملے ہیں۔ اس بات کا پتہ لگایا جا رہا ہے کہ دہشت گردوں کی شناخت کیا ہے اور کن کن سے تعلق ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button