پاکستان

جی بی کے عوام سب سے زیادہ محب وطن ہیں ، کرگل لداخ روڈ کھولنے کیلئے ریاست پاکستان کی طرف سے کوئی رکاوٹ نہیں ہے،فورس کمانڈرجنرل احسان

شیعیت نیوز: یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر یادگار شہداءسکردو پر منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈر ایف سی این اے جنرل احسان محمودخان نے کہاکہ جب ہم کہتےہیں کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے تو گلگت بلتستان اور پاکستان کا سر دہڑکا رشتہ ہے، جس جذبے کے ساتھ یہاں تمام طبقات اکھٹا ہوئے ہیں وہ دیدنی ہے،میں نے گلگت بلتستان کے ہر علاقے کا دورہ کیا ،ہر علاقے کے عوام سے ملا، پھر میں پاکستان کے جس شہر بھی گیا میں نے وہاں گلگت بلتستان کے عوام کی مثال دی ،میں یہ کہنے میں حق باجانب ہوں کے گلگت بلتستان کے عوام دنیا بھر کے لوگوں میں سب سے زیادہ محب وطن ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ کرگل لداخ روڈ کھولنے کیلئے حکومت اور ریاست پاکستان کی طرف سے کوئی رکاوٹ نہیں ہے، گلگت بلتستان کے بارے میں ہم نے بہت کچھ سوچا ہے، بہت جلد یہاں کے عوام کو بہتری کی نوید ملے گی، میں آج اس فورم سے گلگت بلتستان کے غیور عوام کو 18،19،20،21،22اور 23ہزار فٹ کی بلندی پر بیٹھے ہوئے آفیسرزاور جوانوں کا بھی سلام پیش کرتاہوں،جن کا تعلق گلگت بلتستان اور دیگر صوبوں سے بھی ہے،یہاں موجودمقررین جو فرمارہے تھے جوآپ کا قومی نقطہ نظر ہے اس میں میں نا صرف آپ کے ساتھ بلکہ کچھ چیزوں میں میں آپ سے بھی آگے ہوں، اس میں میں ذاتی اور سرکاری حیثیت میں بھی آپ کے ساتھ کھڑا ہوں ، آخر میں انہوں نے علامہ جواد حافظی کے اشعار کا جواب اشعار کی صورت میں کچھ یوں دیا!

یہ تب بدن تھا اسی وطن کا
یہ تن کٹے گا اسی وطن پر
یہ سر بناتھا اسی بدن کو
یہ سر سجاہے اسی بدن پر

انہوںنے مزید کہاکہ اس میںہمیں کوئی شک نہیں گلگت بلتستان اور پاکستان کا سر اور دہڑکا رشتہ ہے اوریہ سر قائم رہے گا اور اس سر کے اوپر گلگت بلتستان کے غیور عوام ایک تاج کی طرح سجے رہیں گے، واضح رہے کہ اس تقریب میں بلتستان کے ہزاروں محب وطن عوام سمیت رکن گلگت بلتستان کونسل اشرف صدا، وزیر اخلاق، ایم ڈبلیوایم کے رکن گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی حاجی رضوان علی ،پیپلز پارٹی کے رکن گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم ، علامہ جواد حافظی ،مفتی سرور اور دیگر بھی موجو د تھے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button