پاکستان

چاند نظر نہیں آیا ، ہفتہ کو تین جمادی الثانی یوم شہادت دختر رسول (ص) منایا جائے گا

شیعیت نیوز: گذشتہ روز چاند نا نظر آنے کے باعث رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ جمعرات کو پہلی جمادی الثانی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق جمادی الثانی کی پہلی تاریخ کل یعنی جمعرات کو ہے، لہذا تین جمادی الثانی بروز ہفتہ یوم شہادت دختر رسول ملک بھی میں منایا جائے گا۔

واضح رہے کہ تین جمادی الثانی کو دختر رسول (ص) حضرت فاطمہ زہر ہ (ص) کا یوم شہادت ہے، ایک روایت کے مطابق بعد از شہادت حضرت رسول خدا(ص) صرف 75 دن بعدا نکی دختر ظلم و ستم سہنے کے باعث شہید ہوئی جبکہ دوسری روایت کے مطابق 95 دن بعد یعنی 3 جمادی الثانی کو آپ ؑ کی شہادت واقع ہوئی۔

برصغیر پاک و ہند سمیت دیگر ممالک عراق و ایران و شام میں بھی ان دونوں ایام کو ایام فاطمیہ کے عنوان سے منایا جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button