یمن

یمن جنگ میں ہزاروں بچے مارے گئے، یونیسف

یونیسف نے تین لاکھ پچاسی ہزار یمنی بچوں کو صحیح غذا میسر نہ ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان بچوں کو فوری طور پر طبی امداد کی ضرورت ہے۔

اقوام متحدہ کے اس ادارے نے یمن پر حملے بند کئے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو نشانہ نہیں بنایا جانا چاہئے۔

اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسف نے عراق، شام اور یمن میں بچوں کے لئے ابتر حالات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان ممالک کے بچوں کی حمایت کے لئے تین ارب، نوّے کروڑ ڈالر کے بجٹ کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر سعودی اتحاد کی وحشیانہ جارحیت کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک چودہ ہزار سے زائد یمنی شہری شہید اور دسیوں ہزار دیگر زخمی نیز لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button