عراق
عراقی فورسز نے وہابی دہشت گردوں سے بڑی مقدار میں ہتھیار برآمد کرلئے

عراقی فورسز نے ایک کارروائی کے دوران وہابی دہشت گردتنظیم داعش کے ٹھکانے سے بڑی مقدار میں ہتھیار برآمد کرلئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق عراقی فورسز کا داعش دہشت گردوں کے خلاف ملک بھر میں فوجی آپریشن جاری ہے ۔ عراقی فورسز نے تازہ ترین کارروائی میں بغداد کے جنوب میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے ایک ٹھکانے سے بڑی مقدار میں ہتھیار برآمد کئے ہیں۔ عراقی فورسز کا ملک بھر میں وہابی دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن جاری ہے جس میں اب تک دہشت گردوں کے مختلف ٹھکانوں سے بڑی مقدار میں ہتھیار برآمد کئے گئے ہیں۔