عراق

عراقی فورسز کو شام کی مشترکہ سرحد پر چوکس رہنے کی ہدایت جاری

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک)عراق کے وزیر اعظم عادل عبدالمہدی نے عراقی فورسز کو شام کی مشترکہ سرحد پر ہوشیار رہنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔عراق کے وزیر اعظم نے ایک فوجی اجلاس میں شام کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر عراقی فورسز کو عراق اور شام کی مشترکہ سرحد پر مکمل طور پر ہوشیار اور آمادہ رہنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔ انھوں نے کہا کہ شام سے فرار ہونے والے داعش دہشت گردوں کو کسی بھی صورت میں عراق میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button