پاکستان

سی ٹی ڈی افسران کی برطانوی خفیہ ایجنسی MI6کے نجی کنٹریکٹرسے تربیت کا انکشاف

شیعیت نیوز: کائونٹرٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی کے ٹرینر، غیر ملکی خفیہ ایجنسی کے کنٹریکٹرنکلے، بلیک واٹر طرز تنظیم ٹارچ لائٹ سالوشن کے افسران سے تربیت، ساہیوال کے کورس کمانڈر کو اگلے روز واپس بلا لیا گیا، بعض نجی ٹی وی چینلز پر نشر ہونے والی رپورٹس میں کہاگیا ہے کہ کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کے افسران و اہلکاروں کی تربیت برطانوی خفیہ ایجنسی MI6 کے نجی کنٹریکٹرز ٹارچ لائٹ سالوشن سے کرائی جا رہی ہے اور سانحہ ساہیوال کے اگلے روز ہی ساہیوال ریجن کے 12کارپولرز کورس کمانڈر کے ہمراہ ٹریننگ کے لئے برطانیہ روانہ ہوئے تاہم کورس کمانڈر کو فوری واپس بلا لیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ ٹارچ لائٹ سالوشن امریکی CIAکے نجی کنٹریکٹرز بلیک واٹر سے بہتر انداز میں کام کر تی ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا سی ٹی ڈی کے ڈسڑکٹ افسران حال ہی میں برمنگھم میں ٹارچ لائٹ سالوشن کے افسران سے14روزہ تربیتی کورس مکمل کر کے آئے تھے۔ سی ٹی ڈی کے ایک افسر نے بتایا کہ ٹارچ لائٹ سالوشن اپنا نام تبدیل کر کے کام کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button