پاکستان

علامہ امین شہیدی کا یو ٹرن، ایم ڈبلیوایم پر کالعدم سپاہ صحابہ سے ملاقات کے لگائے گئے اپنے ہی الزام سے انکار کردیا

شیعیت نیوز: علامہ امین شہیدی کا یوٹرن، مجلس وحدت مسلمین کے اوپر احمد لدھیانوی سے ملاقات کے اپنے ہی الزام سے انکار کر دیا ۔ اُمت واحدہ کے سربراہ علامہ امین شہیدی نے جمعرات کو اپنے فیس بک پیج پر لائیو انٹرویو میںدیگر شیعہ سنی علماء اورملعون زمانہ دہشت گرد لدھیانوی کے ساتھ اپنے دورۂ وزیرستان پر صفائی دیتے ہوئے کہا کہ شیعہ قوم کے تین طبقات ہیں جن میں ۲ شیعہ سیاسی جماعتیں مجلس وحدت مسلمین و شیعہ علماءکونسل اورتیسرے وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے لوگ ہیں جنہوں نے دہشتگرد جماعتوں اور انکے سرپرست سے ملاقاتیں کی ہیں ۔اس انٹرویو کے نشر ہونے کے بعد جب یہ سوالات اٹھنا شروع ہوئے کے شیعہ جماعتیں دہشت گردلدھیانوی کے ساتھ کیوں بیٹھیں ۔جس کے بعد علامہ امین شہید ی نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں مجلس وحدت مسلمین کے حوالےسے عائد کردہ اپنے الزام پر خود ہی وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے پیغام پاکستان کےحوالے سے آرمی کی دعوت پر میٹنگز میں شرکت ضرور کی ہےلیکن سپاہ صحابہ یاکسی اور دھشتگرد تنظیم سے میرے علم کے مطابق براہ راست کوئی میٹنگ نہیں کی، بلکہ اُن کو مین اسٹریم کرنے کی پالیسی کی بھی بھرپور مخالف رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button