پاکستان

یمنی مسلمانوں کے قتل عام اور سعودی فوجی اتحاد کی سربراہی کیلئے وفاقی حکومت نے راحیل شریف کو این اوسی جاری کردیا

شیعیت نیوز: یمن میں بے گناہ مسلمانوں اور معصوم بچوں کے قتل عام کیلئےوفاقی حکومت نے راحیل شریف کو سعودی فوجی اتحاد کی سربراہی کیلئےاین اوسی جاری کردیا،ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے گزشتہ ہفتے ہونے والے اجلاس میں راحیل شریف کے لیے این اوسی کی منظوری دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ کے حکم پر این او سی کی منظوری دی اور اس کی رپورٹ رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔راحیل شریف کی بیرون ملک ملازمت کا این او سی درست نہیں: سپریم کورٹیاد رہے کہ گزشتہ ماہ سپریم کورٹ نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کے بیرون ملک ملازمت کے اجازت نامے (این او سی) کی درستی کے لیے وفاقی حکومت کو ایک ماہ کی مہلت دی تھی۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ سابق آرمی چیف کا بیرون ملک ملازمت کا این او سی وفاقی حکومت نے جاری نہیں کیا بلکہ یہ اجازت نامہ جنرل ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو) اور وزارت دفاع نے جاری کیا گیا۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق وفاقی حکومت سے مراد وفاقی کابینہ ہے لہٰذا مقررہ مدت میں این او سی جاری نہ ہونے پر راحیل شریف غیر ملکی ملازمت سے سبکدوش تصور ہوں گے۔واضح رہے کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف پاک فوج سے ریٹائرمنٹ کے بعدسعودی سرپرستی میں 41 اسلامی ملکوں کی اتحادی فوج کے سربراہ مقرر کیے گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button