مقالہ جات

گریٹر مڈل ایسٹ کا خواب چکنا چور

شیعیت نیوز: اگر آپ پہلی جنگ عظیم اور دوسری جنگ عظیم کے فاتحین کی مغربی ایشیا میں اپنے تمام تر حواریوں کے ساتھ چڑھائی اور پھر خاص کر سات ٹریلین ڈالر کا خرچا، اور پھر عسکری شکست، سیاسی شکست، معاشی شکست اور پھر شام سے فرار ۔اگر کوئی ان کی رجزخوانیاں جمع کر کے لکھے، کہ بس شام کا مسئلہ چند ھفتوں کی مار ہے، پھر چند مہینے اور پھر چند سال اور آخر کار ذلت آمیز شکست اور پھر فرار ۔کسی زمانے میں شام کےمخالف الائنس کی میٹنگز ترکی اردن قطر امارات اور سعودی عرب میں ھوا کرتی تھیں ۔اس کا نام بھی شاید ” شام کے دوستوں کا الائنس ” تھا ۔آج وہ الائنس کہاں ھے؟ ایک الائنس یمن کے خلاف بھی تھا ۔یمن پر جب حملہ ھوا تو میڈیا میں یہی کہا جا رھا تھا کہ بس چند ھفتوں میں انصاراللہ ابلیس اور اس کے حواریوں سے شکست کھا جائیں گے ۔وھاں کے لئے بھی ایک الائنس بنا تھا وہ بھی اب گمشدہ ھے۔عراق میں بھی داعش کی شکست در اصل امریکہ اور اس کے حامیوں کی شکست ھے ۔دوستوں پہلی اور دوسری عالمی جنگ کے حامیوں کا غرور خاک میں مل چکا ۔انہیں ایک بڑی شکست ہوئی ہے ۔وہ اپنے مقاصد کے حصول میں صد در صد ناکام ھو چکے ۔اس شکست کو دیکھنے کے لئے مقاومت کا حامی ھونا ضروری نہیں بلکہ آنکھوں کی بینائی اور عقل و شعور کی ضرورت ہے۔

گریٹر مڈل ایسٹ کا خواب چکنا چور ہو چکا ہے۔جس کا نتیجہ امریکہ کی سرپرستی میں عالمی استکباری نظام کا خاتمہ ھے ۔جس میں بڑی بڑی دراڑیں پڑ چکی ۔کاش ھم اس قابل ھوتے کہ ان ممالک کے عوام تک اپنی آواز پہنچاتے اور ان کو حقائق بتلاتے ۔اس وقت سب بڑی جنگ میڈیا کی جنگ ھے ۔دوست رھبر انقلاب حضرت آقا کے خطابات پر توجہ دیں ۔انہوں نے چند دن پہلے امریکہ کے ساتھ ٹکڑاؤ اور اس میں گزشتہ چالیس سال میں امریکہ کی ہےدرپے شکستوں کا مستدل ذکر کیا ھے ۔اور پھر امریکہ کی ھیئت حاکمہ کو ” idiots کہا ھے ۔مغربی ایشیا ، جنوبی ایشیا اور سنٹرل ایشیا میں پہلی دوسری جنگ عظیم کے فاتحین یہ شکست ان دو جنگوں کا انتقام بھی ہے۔جس کا نتیجہ امریکہ اور اس کے حواریوں طاقت اور ان کے ممالک کی ٹوٹ پھوٹ کی شکل میں نکلے گا ۔نشانیاں واضح ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button