لبنان

سوشل میڈیا پر گردش کرتی سیدالمقاومت حسن نصراللہ کے ہارٹ اٹیک کی جھوٹی خبر اور حزب اللہ آفیشلز کی تردید

شیعیت نیوز: سوشل میڈیا پر گردش کرتی سیدالمقاومت حسن نصراللہ کے ہارٹ اٹیک کی جھوٹی خبرکی حزب اللہ کے آفیشلز نے تردید کردی ہے، سید حسن نصراللہ حفظہ اللہ کی صحت کے حوالے سے افواہ ڈنمارک میں مقیم سویڈش شہری نام نہاد عرب صحافی #جیريماهر نے دو دن پہلے 11 جنوری کو اپنے ٹوئٹر اکاونٹ سے #حزباللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ کی بیماری کی غیر مصدقہ خبر جاری کی تھی. اسی دن قابض اسرائیل کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے نیز اس خبر کو جیر ی ماھر کے ریفرنس سے نشر کر دیا. اس خبر کی کسی قسم کے موثق ذرائع سے تصدیق نہیں ہوئی تھی. سعودی آلہ کار یہ صحافی اس وقت سے سید حسن کی صحت اور ایرانی حکام کے بارے مسلسل تشویش پھیلا رہا. جو ایک منظم کمپین کا حصہ معلوم ہوتا ہے.آج بروز 13 جنوری کو ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے بین الاقوامی میں معاون اور خارجہ امور کے ماہر ڈاکٹر امیر عبداللہ النہیان نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر اس خبر کی تردید اور اسے اسرائیلی پروپیگنڈا کا حصہ قرار دیا ہے.

یاد رہے سید حسن نصراللہ موجودہ دور میں ظلم کے سامنے استقامت کی علامت کے طور پر جانے جاتے ہیں. وہ ایک شیعہ مذھبی و عسکری رہنما ہونے کے ساتھ ساتھ ماہر سیاستدان, عرب و غیر عرب اقوام میں مقبول سیاسی و مقاومتی رہنما اور اسرائیل کے سرسخت دشمن کے طور پر جانے جاتے ہیں. دشمن جہاں سید حسن نصراللہ کے حماسی خطابات سے لرزتا وہیں ان کی خاموشی نے بھی دشمن کی نیندیں اڑا رکھی ہیں اور دشمن اس طرح کے نفسیاتی پروپیگنڈا و دیگر حربوں سے اپنا اضطراب کم کرنا چاہتا ہے.کسی موثق ذریعہ سے تصدیق کے بغیر ایسی خبروں کی تشہیر سے اجتناب کریں جن سے دشمن کے مقاصد (رائے عامہ میں تشویش و تردید) حاصل ہوتے ہوں.خدا مستضعفین جہان کی امید تمام رہنماؤں کی حفاظت اور نصرت فرمائے. آمین

متعلقہ مضامین

Back to top button