دنیا

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا خاشقجی کے قتل کی عالمی تحقیقات کا مطالبہ

انسانی حقوق کے عالمی نگراں ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سعودی عرب کے ہاتھوں سعودی صحافی جمال خاشقجی کے ترکی میں بہیمانہ قتل کے 100 دن مکمل ہونے کی ایک تقریب میں عالمی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ترک نمائندہ گوکسو اوزاہشالی نے استنبول میں واقع سعودی قونصل خانے کے باہر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ” ہم ایک مرتبہ پھر اقوام متحدہ کی زیرِ نگرانی جمال خاشقجی کے قتل کی عالمی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں”۔ انہوں نے کہا کہ "ہم جمال خاشقجی کو انصاف دینے کا مطالبہ کرتے ہیں جنہوں نے عرب دنیا میں آزادی اظہار رائے کی جنگ لڑی "۔ اس کے بعد ایمنسٹی انٹرنیشنل کے کارکنان نے سعودی قونصل خانے کی سڑک کو سعودی صحافی کے نام سے منسوب کرتے ہوئے "جمال خاشقجی اسٹریٹ‘ کا سائن نصب کیا”۔

ایمنسٹی ترکی کے ریسرچ مینیجر اینڈریو گارڈنر نے کہا کہ ” یہ انتہائی حیران کن ہے کہ سعودی صحافی کے قتل کو 100 دن ہونے کے باوجود انہیں انصاف دلانے کے لیے ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں”۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے عالمی برادری اس معاملے میں ناقابل یقین حد تک کمزور رہی ہے اور سعودی عرب سے تجارتی اور سفارتی تعلقات کو بنیادی انسانی اقدار پر ترجیح دی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے ولیعہد کے حکم پر سعودی صحافی جمال خاشقجی کو ترکی میں سعودی فونصل خانہ میں گذشتہ سال 2 اکتوبر 2018 کو کو قتل کردیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button