لبنان

شام کی عدم موجودگی سے عرب لیگ کے آئندہ اجلاس ناکام شمار ہوں گے ،سینئرلبنانی قانون ساز

بیروت(مانیٹرنگ ڈیسک) لبنان کے سینئر قانون ساز اورتحریک عمل کے رکن ’’علی خاریس‘‘نے شام اورلبنان کے درمیان تعلقات کے فروغ پرزور دیتےہوئے کہا ہے کہ بیروت میں آئندہ کامیاب عرب لیگ کا اقتصادی اجلاس شام کی عدم موجودگی میں ناممکن ہے۔انہوں نے کہاکہ شام کے ساتھ تمام میدانوں میں تعلقات کا فروغ لبنان کے قومی مفاد میں ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق لبنان کے وزیر خارجہ جبران باسل نے بیروت میں آئندہ ہونے والے عرب لیگ کے اجلاس میں شامی صدربشارالاسد کو مدعو کرنے کے حوالے سے عرب ممالک کی حکومتوں کےساتھ رابطہ کیا ہے۔

روزنامہ الاخبار نے باخبر ذرائع کے حوالے سے خبردی ہے کہ جبران باسل نے مصر کے تعاون سے بعض عرب حکام کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے تاہم بشارالاسد کی عرب اجلاس میں شرکت سے متعلق ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں لیاگیا ہے۔

روزنامہ کے مطابق لبنانی وزیر خارجہ نےعرب لیگ کے اجلاس میں بشارالاسد کی شرکت کے مسئلے کو بحرین ،کویت ،عراق ،فلسطین ،اردن ،مصر اورتیونس کےساتھ تبادلہ خیال کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button