پاکستان

افسوس ہم آدھا ملک گنوانے کے باوجود بھی عبرت حاصل نہ کرسکے، علامہ حامدموسوی

شیعیت نیوز: تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ قائداعظم کے بعد پاکستان ایسے طالع آزمائوں کے ہتھے چڑھ گیا جنہوں نے خوب لوٹ کھسوٹ مچائی۔ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ سید حامد علی شاہ موسوی نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا ہے کہ قائداعظم کے بعد پاکستان ایسے طالع آزمائوں کے ہتھے چڑھ گیاجنہوں نے خوب لوٹ کھسوٹ مچائی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم آدھا ملک گنوانے کے باوجود بھی عبرت حاصل نہ کرسکے، تمام بحرانوں کی سب سے بڑی وجہ عدل و انصاف کا فقدان ہے۔انہوں نے کہا کہ کوئی قوم ایثار اور قربانی کے بغیرآزادی حاصل نہیں کرسکتی۔واضح رہے کہ ان خیالات کا اظہار انہوں نے المرتضیٰ اسلام آباد میں بابائے قوم حضرت قائداعظم محمدعلی جناح ؒ کے یوم ولادت کی مناسبت سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button