پاکستان

سعودی حکومت وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کو وزارت سے ہٹوانے کیلئے سرگرم

شیعیت نیوز: وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کو سعودی حکومت پر تنقید کے جرم میں عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان ہے، شہریار آفریدی نے سعودی حکومت کے پاکستانی کے ساتھ امتیازی سلوک اور پاکستانیوں کے مقابل گوروں کو اہمیت دینے پر شدید تنقید کی تھی، ذرائع کے مطابق شہریار آفریدی کو بظاہر سعودی حکومت کے پاکستانیوں کے ساتھ نارواسلوک پر تنقید کے باعث دبائو کا سامنا ہے جبکہ درحقیقت سعودی حکومت اور پاکستان میں موجود سعودی نمک خواروں کو شہریارآفریدی کے زائرین امام حسین ؑ کی مشکلات کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات اور جشن عید میلاد النبیؐ کے جلوس میں شرکت سے تکلیف لاحق ہوئی ہے اسی بنیاد پر سعودی حکومت عمران خان پر شہریار آفریدی کی برطرفی کیلئے دبائو ڈال رہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق وزیراعظم کے حکم پر وزیر مملکت شہریار آفریدی نے سعودی سفارت خانے کا دورہ کیا اور سعودی سفیر سے خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران شہریار آفریدی نے سعودی سفیر سے اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے وائس چانسلر سے سعودی حکومت پرکی جانے والی تنقید پر معافی مانگی۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اس معافی تلافی کے باوجود وزیراعظم شہریار آفریدی سے تاحال ناراض ہیں، اسی باعث امکان ہے کہ شہریار آفریدی سے وزیر مملکت برائے داخلہ کا قلمدان واپس لے لیا جائے گا۔شاید عمران خان کے نذدیک ایک ایماندا راور صاف گو وزیر سے زیادہ سعودی امدادی رقم عزیز ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button