پاکستان

ڈیرہ اسماعیل خان میں تکفیری دہشت گردوں کےجعلی شناختی کارڈبناکر انہیں سرکاری اداروں میں بھرتی کرنے کا انکشاف

شیعیت نیوز: کالعدم دہشتگرد تنظیموں بالخصوص سپہ صحابہ و لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والے افراد کے جعلی ڈومیسائل تیار کروا کر انہیں فاٹا کے کوٹے پر سرکاری اداروں میں بھرتی کیا جا رہا ہے ۔ سرکاری اداروں میں اگر کالعدم تنظیموں کے دہشتگرد ہوں گے تو ملک کا کیا بنے گا ، یہ سوچ کر ہی روح لرز جاتی ہے ۔

ڈیرہ اسماعیل خان کے رہائشی محمد الیاس بنگش نے دو دن پہلے پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں قران پاک پر حلف دے کر کہتا ہوں کہ میرا بھائی سیف الرحمٰن بنگش کالعدم تنظیم سپہ صحابہ کا آلہ کار اور قبضہ مافیا کا سرغنہ ہے جوکہ بعض کرپٹ پولیس افسران کی ملی بھگت سے شریف شہریوں کی قیمتی جائیدوں پر قبضے کراچکا ہے۔

اس کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت حفیظ اللہ محسود اورسیف الرحمان بنگش کی سرپرستی میں جعلی شناختی کارڈزبنائےجارہےہیں جومبینہ طورپردہشت گردوں کےاستعمال میں بھی ہوسکتےہیں انکےساتھ مزمل ، ماجد، خان زمان ،مطیع اللہ ودیگربھی شامل ہیں اورانکےگروپ کےبعض لوگ شہرمیں چوری ڈاکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہیں مگرپولیس ہاتھ نہیں ڈالتی۔

انکاکہناتھا ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس افسران کی آشیر باد کے باعث ایک عرصہ سے معاشی دہشت گرد اور ٹارگٹ کلرز کا گروپ سرگرم ہے جس کی سرپرستی کالعدم تنظیم شیڈول فور کا دہشت گرد اورمیرا بھائی سیف الرحمٰن بنگش کررہا ہے جس کے خلاف مختلف تھانوں میں بیسیوں مقدمات درج کیے گئے ہیں ۔یہ ناصرف دہشت گردوں کا سہولت کار ہے بلکہ بڑا قبضہ مافیہ اور جعلی شناختی کارڈ بنانے والے گروپ کی بھی سرپرستی کررہا ہے ۔

اس کا کہناتھا کہ پولیس کی ملی بھگت سے یہ گروپ قانون کے شکنجے میں آنے کی بجائے مزید توانا درخت بن چکا ہے ۔اب اس گروہ میں دیگر اضلاع کے لوگ بھی شامل ہوچکے ہیں جن کے جعلی شناختی کارڈبنائے جارہے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button