پاکستان

وزیر اعظم عمران خان کاایک مرتبہ پھر پاکستان کو دوبارہ کسی اور کی جنگ نا لڑنے دینے کے عزم کا اعادہ

شیعیت نیوز: وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف کے ہمراہ شمالی وزیرستان کا دورہ کیا۔ وزیراعظم نے فاٹا میں قائم اضلاع کیلئے ترقیاتی پیکج کا اعلان کر دیا۔ وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف کے ہمراہ شمالی وزیرستان کا دورہ کیا اور یادگار شہداء پر پھول چڑھائے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق خطے میں امن کیلئے جاری آپریشنز پر وزیراعظم کو  بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر پاک فوج کی تعریف کی اور شہیدوں کو سلام پیش کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابیاں حاصل کیں، اس جنگ میں جتنی قربانیاں ہم نے دیں کسی اور ملک نے نہیں دیں۔ عمران خان نے کہا کہ پاکستانی عوام پر جنگ مسلط کی گئی، دہشت گردی کے خلاف پاکستان نے جنگ کی بھاری قیمت چکائی ہے، قبائلی عوام جنگ کے دوران مشکل حالات سے گزرے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خون پسینہ بہایا گیا جبکہ معیشت کو بھی نقصان پہنچا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان دوبارہ کبھی کسی اور کی جنگ نہیں لڑے گا، افغانستان سمیت ہمسایہ ممالک میں امن کے خواہاں ہیں، افغانستان میں امن کا قیام پاکستان کے مفاد میں ہے، افغانستان میں امن کیلئے اسٹیک ہولڈر کے ساتھ مل کر کردار ادا کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے فاٹا میں یونیورسٹی اور آرمی کیڈٹ کالج بنانے سمیت فاٹا میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار بڑھانے کا اعلان کر دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button