دنیا

ٹرمپ نے چین کے خلاف مزید ٹیکس لگانے کی دھمکی دے دی

شیعیت نیوز: امریکی صدر ٹرمپ نے چین درآمد کی جانے والی تمام اشیا پر ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔

شیعیت نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین سے درآمد کی جانے والی اشیا پر ٹیکس کی ادائیگی کا نیا مرحلہ جلد شروع کر دیا جائے۔

ٹرمپ نے گروپ بیس کے اجلاس کے موقع پر اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ مجوزہ ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر صدر شی جن پینگ کے ساتھ مذاکرات ناکام ہوئے تو چین سے منگائی جانے والی تمام اشیا پر ٹیکس لگا دیا جائے گا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ چین سے منگائی جانے والی اشیا پر ٹیکس کے نئے مرحلے کا آغاز یکم جنوری سے کیے جانے کا قوی امکان ہے۔

انہوں نے چین کے خلاف نئے ٹیکس نظام میں چین میں بننے والے ایپل کمپنی کے موبائل فون اور لیپ ٹاپ کمپیوٹروں پر بھی ہو گا۔

امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی جنگ کا آغاز اس وقت ہوا تھا جب ٹرمپ نے رواں برس آٹھ مارچ کو چین سے اسٹیل اور المونیم کی درآمدات پر ڈیوٹی عائد کر دی تھی۔

امریکہ اور چین اب تک ایک دوسرے کے خلاف تین سو ارب ڈالر مالیت کی اشیا پر ڈیوٹی عائد کر چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button