دنیا

اسرائیل کا وجود سعودی شاہی خاندان سے وابستہ ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل کے وجود کا دارومدار سعودی عرب میں شاہی نظام کے استحکام میں مضمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر سعودی عرب میں موجودہ شاہی نظام پر کوئی آنچ آئی تو اسرائیل کا وجود بھی خطرے میں پڑ جائے گا۔
ٹرمپ نے مخالف صحافی خاشقجی کے قتل میں سعودی ولی عہد کے کردار کے بارے میں سی آئی اے کی رپورٹ کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کیا آپ اسرائیل کی نابودی کے خواہاں ہیں کیونکہ سعودی عرب کا کمزور ہونا اسرائیل کے خاتمے کے مترادف ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ جب تک سعودی عرب جیسا طاقتور اتحادی خطے میں موجود ہے اسرائیل کی نابودی کا خواب پورا نہیں ہو گا۔
ٹرمپ نے اپنے مخالفین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم طے شدہ قوانین اور معیاروں پر قائم رہے تو پھر دنیا میں ہمارا کوئی دوست باقی نہیں رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ، اسرائیل اور دیگر اتحادیوں کے مفادات کے تحفظ کی خاطر سعودی عرب کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو فروغ دیتا رہے گا۔
امریکی صدر نے ایک بار پھر واضح کیا کہ مخالف صحافی جمال خاشقجی قتل کیس کے حوالے سے سعودی ولی عہد بن سلمان کے خلاف سخت گیر اقدامات کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button