پاکستان

امریکی پالیسیوں کی وجہ سے دنیا اس وقت دہشت گردی کی آگ میں جل رہی ہے ، ایاز لطیف پلیجو

شیعیت نیوز:  قومی عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ امریکی پالیسیوں کی وجہ سے دنیا اس وقت دہشت گردی کی آگ میں جل رہی ہے، امریکہ نے اپنے مفادات کے حصول کے لئے پاکستان اور افغانستان میں انتہاء پسندی اور دہشت گردی کو مضبوط کیا ہے، جمہوری حکومتوں کا تختہ الٹ کر آمریتوں کو طاقتور کیا گیا، ہیروئن اور کلاشنکوف کلچر عام کیا گیا۔ ایک بیان میں ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو یاد رکھنا چاہیئے کہ پاکستان آج جن حالات سے دوچار ہے، وہ امریکہ کی مہربانیاں ہیں، دیگر ممالک کی خود مختاری کا احترام نہ کرنے اور انہیں زبردستی اپنی ڈکٹیشن پر چلانے کی وجہ سے دنیا میں انتشار ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی امداد روکنے سے دہشت گردی پھر پروان چڑھے گی، دہشت گرد مضبوط ہوں گے اور دہشت گردی کے خلاف جاری عالمی جنگ کو نقصان کا اندیشہ ہے، امریکی صدر ٹرمپ پاکستان کی طرف سے دہشت گردی کے خلاف دی گئی قربانیوں کو نظرانداز کرکے دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button