پاکستان

خطہ بے آئین گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت سے متعلق کیس کی سماعت کیلئے سپریم کورٹ کا لارجربینچ تشکیل

شیعیت نیوز:  سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت سے متعلق کیسز کی سماعت کیلئے لارجر بینچ تشکیل دیدیا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 7 رکنی بینچ پیر کے روز کیس کی سماعت کریگا۔ سپریم کورٹ میں گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ گلگت بلتستان کا معاملہ بہت اہم ہے، اس لئے لارجر بینچ تشکیل دے رہے ہیں، چیف جسٹس نے کیس میں عدالت کے خصوصی معاون خواجہ حارث سے استفسار کیا کہ آپ بتا دیں یہاں سارے لوگ موجود ہیں، تو کیس کب سنا جائے، اعتزاز احسن نے اس موقع پر عدالت سے کہا کہ فائل بک صرف تین ہیں تو بینچ کو سننے میں مشکلات ہوگی، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ہم نے مشاورت کی تھی کہ یہ کیس لارجر بینچ سنے گا، تاہم آفس یا میری غلطی کی وجہ سے کارز لسٹ میں اس طرح لگ گیا، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ گلگت بلتستان کا معاملہ بہت اہم ہے، اس لئے لارجر بینچ تشکیل دے رہے ہیں۔ عدالت نے وکلاء اور اٹارنی جنرل کی مشاورت کے بعد کیس کی سماعت پیر 15 اکتوبر تک ملتوی کر دی اور ہدایت کی کہ فریقین مکمل دلائل دینے کی تیاری کرکے آئیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button