پاکستان

ہم عوامی جدوجہد کے قائل ہیں سید الشہداء نے حریت کا جو درس دیا وہ ہم سب کے لئے مشعل راہ ہے،علامہ ساجدعلی نقوی

شیعیت نیوز: سربراہ شیعہ علماءکونسل پاکستان نائب صدر متحدہ مجلس عمل علامہ سید ساجد علی نقوی نے اوکاڑہ میں مجلس عزا کے بڑے اجتماع سے خطاب کیا اس موقع پر عوام کی بڑی تعداد شریک تھی،مجلس عزا کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ساجد علی نقوی نے امام حسین ؑ کے آفاقی پیغام پر روشنی ڈالی ان کا کہنا تھا کہ امام نے یزید کے سامنے کہا تھا کہ مجھ جیسا تجھ جیسے کی بیعت نہیں کرسکتا یہ ہی پیغام دنیا میں اٹھنے و الی تمام تحریکوں کا محور ہے ہم بھی پاکستان میں حقوق کی جنگ لڑرہے ہیں تمام مظلوم طبقات کے حقوق کی بات کررہے ہیں۔پاکستان میں عزاداری امام حسینؑ کے راستے میں جو رکاوٹیں گزشتہ حکومت اور موجودہ حکومتوں کی جانب سے ڈالی جارہی ہیں ہم کو مسترد کرتے ہیں اس قسم کی تمام رکاوٹیں غیر قانونی ہیں،مجالس و جلوس کا انعقاد ہمارا شہری آزادی کا مسئلہ ہے اس کے لئے کسی بھی قسم کی اجازت کی ضرورت نہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کا جوش و جذبہ قابل قدر ہے۔اجتماع میں مقامی عمائدین مذہبی و سیاسی شخصیات سمیت عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button