مشرق وسطی

دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ ایران اور شام کے درمیان ہم آہنگی

شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے المیادین ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو میں ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی جانب سے شام کے مشرقی علاقوں پر میزائل حملے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شام میں امریکہ کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے کے سلسلے میں ایران اور شام کے درمیان مکمل طور پر ہم آہنگی موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور شام دہشت گردی کے خلاف جنگ میں متحد ہیں۔

شامی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران اور شام کے درمیان سکیورٹی تعاون بھی جاری ہے اور شام میں دہشت گردی کے خاتمے کے سلسلے میں ایران نے شام کا بھر پور تعاون کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شام اب بین الاقوامی مذاکرات کا محور نہیں ہے۔ دہشتگردی شام میں ختم ہونے والی ہے اور یہ مہم ‘ادلب’ اور ‘حلب’ کے شمالی اور مشرقی علاقوں کی آزادی سے حاصل ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ پیرکو اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اہواز کے سفاکانہ حملے میں ملوث داعش دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر میزائل داغے جس کے نتیجے میں درجنوں داعشی دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button