افغانستان کابل میں مردانہ روپ دھاری ہوئی داعشی ISIS لڑکی گرفتار
افغان دارالحکومت کابل میں حکام نے ایک ایسی لڑکی کو گرفتارکیا جس نے لڑکے کا روپ دھار ا ہوا تھا اور وہ داعشی کی ایک دہشتگردانہ ٹیم کا حصہ تھی جو کابل میں کاروائی کرنا چاہتی تھی
لڑکی نے انکشاف کیا ہے کہ ا سکی ٹیم میں پانچ لڑکیاں اور تین لڑکے شامل ہیں کہ جنہوں نے اس کے ساتھ اکھٹے دہشتگردی کی تربیت لی تھی
ادھر صوبہ غزنی کے ممبر پارلیمان عارف رحمانی نے انکشاف کیا ہے کہ داعش کابل کےمدارس و دیگر تعلیمی اداروں سے جوان لڑکیوں اور لڑکوں کی بھرتیاں کررہی ہے
رحمانی کا کہنا تھا کہ اب تک بہت سے طالبات داعش میں شامل ہونے کے سبب پکڑی جاچکی ہیں جس منظر عام پر نہیں لایا گیا ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں تک داعش دہشتگردوں کی رسائی ایک نئی چیز ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ داعش بڑی آسانی کے ساتھ جہاں چاہے اپنا اثر ورسوخ بڑھارہی ہے
ادھر افغان نیوز ایجنسی نے افغان سیکوریٹی ادارے کے ایک ذمہ دار کے حوالے سےخبردی ہے کہ داعش گروہ ان لڑکیوں اور لڑکوں کو ننگرھار اچین کے علاقے میں لے جاکر تربیت دی دیتی ہے
سیکورٹی اہلکار کے مطابق افغانستان کے دینی مدارس میں داعش کا اثر ورسوخ بڑھتا جارہا ہے داعش ایسے دینی مدارس کو نشانہ بنارہی ہے کہ جہاں وھابی سوچ کے مطابق دینی تعلیم دی جاتی ہے یا پھر جہاں ان کے لئے فکری و آئیڈیالوجکل گرونڈ موجود ہوتے ہیں ۔