پاکستان

امام حسینؑ نے خدا کی راہ میں اپنا سب کچھ قربان کرکے واضح پیغام دیا کے حق کے راستے کو کسی بھی صورت نہیں چھوڑا جاسکتا، علامہ ناظرتقوی

شیعت نیوز: معروف عالم دین علامہ سید ناظر عباس تقوی کا محرم الحرام کی چھٹی مجلس عزاء سے امام بارگاہ امامیہ کورنگی جے ون ایریا میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا محرم الحرام حرمت اور تقدس کا مہینہ ہے واقعہ کربلا ظلم کے سامنے ڈٹ جانے اور حق و سچ کی راہ میں اپنا سب کچھ قربان کرنے کا درس دیتا ہے حضرت امام حسین کی ذات گرامی رہتی دنیا تک کائنات کے لئے مشعل راہ ہے آپ کی ذات گرامی اسلامی تاریخ میں حق و صداقت، جرات و شجاعت، عزم و استقلال ،ایمان و عمل ،ایثار و قربانی، تسلیم و رضا ،اطاعت ربانی،عشق و وفااور صبر کی وہ بے مثال داستان ہے جس کو تا قیامت سنہری حروف میں یاد رکھا جائے گا امام حسین نے خدا کی راہ میں اپنا سب کچھ قربان کرکے واضح پیغام دیا کے حق کے راستے کو کسی بھی صورت نہیں چھوڑا جاسکتا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button